ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں کروناوائرس کو لےکر کڑی نگرانی : تھرمل اسکیاننگ جاری؛ سنڈے مارکٹ پر پڑا اثر

بھٹکل میں کروناوائرس کو لےکر کڑی نگرانی : تھرمل اسکیاننگ جاری؛ سنڈے مارکٹ پر پڑا اثر

Mon, 16 Mar 2020 17:50:07    S.O. News Service

بھٹکل:16؍مارچ(ایس اؤ نیوز)کروناوائرس کے چلتے بھٹکل تعلقہ میں اتوار اور پیر کو  عوامی چہل پہل میں کوئی خاص فرق تو نظر نہیں آیا البتہ اتوار کی سنڈے مارکیٹ کچھ حد تک متاثر رہی ۔

اتوار کی صبح  سنڈے مارکیٹ پہنچ کر میونسپالٹی کے عملے نے مائک کے ذریعے  بیوپاریوں سے کہاکہ وہ جتنا جلد ہوسکے اپنا کاروبار ختم  کرکے نکل جائے جس کے بعد سنتا مارکٹ میں موجود گاہکوں نے معمول کےمطابق اپنی خریداری پوری کرنے کے بعد گھر کو لوٹتے دیکھے گئے۔ دوپہر 12بجے کے بعد مارکیٹ میں معمول کے مطابق گاہکوں کی تعداد  نظر نہیں آئی۔ شہر کے ہائپر،سوپر مارکیٹ ، دکانیں وغیرہ کھلی تھیں۔

تھرمل اسکیانر سے جانچ : بھٹکل ریلوے اسٹیشن ، مرڈیشور مندر کے احاطے میں تھرمل اسکیانر کے ذریعے کورونا وائرس کی جانچ کی جاتی رہی۔ اس موقع پر کچھ لوگ ہڑبڑاہت تو محسوس کئے مگر چہرہ صاف کرتے ہوئے نکل گئے۔ ہمیشہ سیاحوں اور عوام سے گنجان رہنے والے مرڈیشور بیچ پر سناٹاپسرا ہواتھا۔ سیلاب کے بعد  جس طرح کا سناٹا چھایارہتا ہے اسی طرح کا  منظر کرونا وائرس کی وجہ سےدیکھنے کو ملا۔ دکانوں اور ہوٹلوں میں گاہکوں کی تعداد نہ  کے برابرتھی۔ ایسا لگ رہا تھا کہ  موسم گرما میں کمائی کا خواب دیکھنے والوں کو کرونا وائرس نے پوری طرح برباد کردیا ہے۔

15march2.jpg


Share: